ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / امریکی صدر کے ملکیتی ٹرمپ ٹاور کی 50 ویں منزل پر آگ، ایک شخص ہلاک

امریکی صدر کے ملکیتی ٹرمپ ٹاور کی 50 ویں منزل پر آگ، ایک شخص ہلاک

Sun, 08 Apr 2018 17:07:13    S.O. News Service

نیویارک 8اپریل(ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا) نیویارک کے علاقے مین ہٹن میں امریکی صر کے ملکیتی ’ٹرمپ ٹاور‘کی 50 ویں منزل پر رہائشی فلیٹ میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور 6 فائر فائٹرز زخمی ہو گئے۔امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہلاک ہونے والا شخص ٹرمپ ٹاور کی 50 ویں منزل کا رہائشی تھا۔ اس کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دم توڑ گیا۔ٹرمپ ٹاور میں آگ لگی تو 200 فائر فائٹرز اور طبی امداد کے لئے عملے کو بلایا گیا جنہوں نے بروقت آ کر آگ پر قابو پا لیا۔امریکی صدارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی صدر واشنگٹن میں تھے تاہم ان کے خاندان کا کوئی بھی فرد ٹرمپ ٹاور میں موجود نہیں تھا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ فائر فائٹرز نے بڑا اچھا کام کیا ،عمارت بھی بہت عمدہ تعمیر کی گئی ہے۔


Share: